the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اوہایو،7مارچ(ایجنسی) کولمبس میں واقع اوہایو کالج آف میڈیسن کے حکومتی ریسورس سینٹر کی ماہر راشیل ٹیومن کے مطابق ایک سروے میں ریاست اوہایو کے 12 ہزار 800 سے زائد افراد سے سوالنامہ بھروایا گیا جس میں گھر یا باہر کا کھانے اور کھاتے وقت ٹی وی دیکھنے کی عادت کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس کےعلاوہ ہر فرد کا باڈی ماس انڈیکس (بی آیم آئی) بھی ناپا گیا جس میں سے 30 یا اس سے زائد بی ایم آئی کو موٹاپا جب کہ اس سے کم کو نارمل تصور کیا گیا۔

اوہایو کالج آف میڈیسن کے ماہرین کے مطابق باہر کی مرغن غذاؤں کی بجائے اگر گھریلو کھانوں کو ترجیح دی



جائے تو اس سے بھی وزن بڑھنے کا امکان 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین نے ٹی وی دیکھتے وقت کھانے سے موٹاپے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی دیکھتے وقت لوگ بے خیالی میں ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں جس کا اثر وزن میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔


سروے کے مطابق 36 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھتے ہیں جب کہ ایک تہائی افراد نے کہا کہ وہ ٹی وی کے بغیر شام کا کھانا کھاتے ہیں، 62 فیصد افراد نے کہا کہ وہ گھر کا پکاہوا کھانا کھاتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم نے انکشاف کیا کہ جن افراد نے گھر پر کھانا کھایا لیکن ٹی وی نہیں دیکھا تو ان میں موٹاپے کا خدشہ 37 فیصد تک کم پایا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.